کابل : افغانستان کے جنوب میں قائم نیٹو بیس کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوور بارود سے بھری گاڑی نیٹو بیس کے اندر داخل کرنا چاہتا تھا تاہم نیٹو فورسز کی جانب سے گاڑی کو چیکنگ کے لیے بیس کے باہر روکا گیا تاہم اس نے خود کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اور تین افغان انٹیلی جنس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کر لی ہے۔
Related Articles :
0 comments:
Post a Comment