واشنگٹن : القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ پاکستان سے 3 ماہ قبل اغواء کیا جانے والا امریکی امدادی کارکن وارن ونسٹائن ہمارے قبضے میں ہے۔
”70 سالہ وارن ونسٹائن 5 برس سے پاکستان میں مقیم تھے انہیں مشرقی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے 13اگست کو اغواء کیا گیا تھا“
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ کے سربراہ نے31منٹ پر مشتمل اپنے نئے وڈیو پیغام میں امریکی باشندے کی رہائی کے بدلے 8مطالبات پیش کیے ہیں اور ساتھ ہی دھمکی دی ہے کہ اس پر عمل درآمد نہ کیے جانے کی صورت میں مغوی کو قتل کردیا جائے گا۔
ایمن الظواہری نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ اور نائن الیون واقعہ کے بعد پکڑے جانے والے افراد کو رہا کرے۔
القاعدہ سربراہ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ امریکا پاکستان، افغانستان، یمن اور صومالیہ پر فضائی حملے فی الفور روک دے بصورت دیگر امریکی شہری کی جان کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
Related Articles :
0 comments:
Post a Comment