اسلام آباد : پاکستان آرمی نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کے دوران پاکستان ایئرفورس کے کردار کے حوالے سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایئرفورس کی جانب سے نیٹو حملے کے وقت کوئی غلطی نہیں کی گئی ہے‘۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر حملے کے وقت ایئرفورس پہنچتی تو نیٹو کو بھرپور جواب ملتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو حملے کے وقت سلالہ چیک پوسٹ کا کمیونیکیشن نظام متاثر ہونے کی وجہ سے چیک پوسٹ کا ہیڈ کوارٹرز سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
Related Articles :
0 comments:
Post a Comment