Friday, 2 December 2011

پاکستان تباہی کے سفر پر، سابق امریکی جنرل


واشنگٹن: امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جنرل (ر) جیمز جونز نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو کہ خود اپنی تباہی کے راستے چل رہا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوان جنرل جیمز کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سمیت دیگر کی جانب سے دیئے جانے والے مواقع کا فائدہ نہیں اٹھا رہا ہے ، یہ مواقع سے پاکستانی معاشرے کو ڈرامائی انداز میں تبدیل کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملنے والے مواقع ملک کو اندرونی و بیرونی تنازعات سے آگے بڑھنے میں مدد دیں گے۔
میمو تنازعے پر جیمز جونز کا کہنا تھا کہ انہیں 9 یا 10 مئی کو ایک ای میل ملی تھی اور انہوں نے ایک سویلین کی حیثیت سے اس معاملے میں چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور مائیک مولن اچھے دوست ہیں اس لیے ان کے لیے آسان تھا کہ وہ ان کو کوئی بھی پیغام پہنچا سکیں۔
منصور اعجازسے دوستی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کا 2005 میں ایک دوست کے ذریعے منصور اعجاز سے تعارف ہوا تھا۔

Related Articles :


Stumble
Delicious
Technorati
Twitter
Facebook

0 comments:

Post a Comment

VIDEO

ENTER-TAB1-CONTENT-HERE

RECENT POSTS

ENTER-TAB2-CONTENT-HERE

POPULAR POSTS

ENTER-TAB3-CONTENT-HERE
 

The Pakistan Tribune Copyright © 2010 LKart Theme is Designed by Lasantha